• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 606079

    عنوان:

    بدن میں کسی مقام پر نجاست لگ جائے تو کیا پورا آدمی ناپاک ہوجاتا ہے؟

    سوال:

    کیا گو یعنی نجاست پیر پر لگ جانے سے آدمی ناپاک ہو جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 606079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 54-24/H=01/1443

     پورا آدمی ناپاک نہیں ہوتا؛ بلکہ پیر یا جسم کے جس حصہ پر گُو (پاخانہ) یا کوئی بھی نجاست لگ جائے تو جسم کا وہی حصہ ناپاک ہوتا ہے جس پر نجاست لگ گئی اس کو دھوکر پاک کرلیا جائے تو بس کافی ہے پورا جسم دھونا واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند