• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 606193

    عنوان:

    نماز کے بعد پیشاب کی تری محسوس ہونا؟

    سوال:

    مفتیان کرام میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے مذی آتی ہے اور کبھی بھی آجاتی ہے . اور استنجاء کرنے کے بعد مجھے قطرات آتے ہیں جبکہ میں استنجاء کرنے کے بعد چلتا ہوں تاکہ جو جمع قطرات ہیں وہ نکل جائیں. لیکن جب نماز پڑھ کر پھر دیکھتا ہوں تو اس میں تری ہوتی ہے . اور بار بار پاکی کے لئے جانے میں مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ میں کام پر بھی جانا ہوتا ہوں، تو ایسی حالت میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 606193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:106-80/sd=2/1443

     آپ اچھی طرح استبراء کیا کریں ، یعنی اطمینان حاصل کرلیا کریں کہ پیشاب کے قطرات نکل چکے ہیں، خواہ اس میں کچھ دیر ہی لگ جائے، اس میں بہت احتیاط چاہیے، اگر استبراء کے بعد بھی قطرات کی شکایت رہتی ہے، تو استنجے کے بعد عضو پر کوئی کپڑا یا ٹشوپیپر وغیرہ لگالیا کریں اور جب قطرات آنے بند ہوجائیں اورپوری طرح یقین ہوجائے تو طہارت حاصل کرکے وضوء کرلیا کریں، اس کے لیے بہتر یہ ہوگا کہ آپ نماز سے عین قبل پیشاب نہ کیا کریں؛ بلکہ اتنی دیر پہلے استنجے سے فارغ ہوجایا کریں کہ اچھی طرح طہارت حاصل کرنے کا موقع مل جائے اور کسی ماہر طبیب سے علاج بھی کرائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند