• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 61425

    عنوان: کیا کتا حرام ہے؟ اگر یہ ہمارے جسم کے ساتھ مس ہوجائے تو کیا ہم حرام ہوجائیں گے ، جیسے ہمیں نہانا پڑے گا؟ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ سوکھا ہوا کتا حرام نہیں ہوتا ہے ، کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: کیا کتا حرام ہے؟ اگر یہ ہمارے جسم کے ساتھ مس ہوجائے تو کیا ہم حرام ہوجائیں گے ، جیسے ہمیں نہانا پڑے گا؟ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ سوکھا ہوا کتا حرام نہیں ہوتا ہے ، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 61425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 787-787/Sd=1/1437-U کتا اگر جسم کے ساتھ مس ہوجائے، تو جسم ناپاک نہیں ہوتا،خواہ اُس کا جسم سوکھا ہو یا تر ہو، ہاں اگر اُس کے جسم پر کوئی نجاست لگی ہوئی ہو اور مس ہونے کی وجہ سے وہ جسم پر لگ جائے، تو اُس نجاست کا دھونا ضروری ہے، نہانا اس صورت میں بھی ضروری نہیں ہے اور کتے کا لعاب جس چیز کو بھی لگ جائے وہ چیز ناپاک ہوجاتی ہے ۔ الکلب اذا أخذ عضو انسان أو ثوبہ لا یتنجس ما لم یظہر فیہ أثر البلل۔( الہندیہ:۱/۴۸، کتاب الطہارة، الفصل الثاني في الأعیان النجسة ) وسور الکلب ۔۔۔۔۔نجس۔ ( الہندیہ:۱/۱۵، و کذا في بدائع الصنائع: ۱/۶۴، کتاب الطہارة ، فصل في الطہارةالحقیقیة، ط:دار الکتب العلمیة، بیروت) (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۱۷۸، جدید)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند