Q. اگر بچہ کی پیدائش کے چالیس دن گزرنے کے بعد بھی خون آتاہے تو عورت خون کے ساتھ کیسے نماز پڑھے گی؟ (۲)اس وقفہ کے دوران جو نماز یں چھوٹ گئی ہیں کیا چالیس دن کے بعد ان کی قضا کرنی ہوگی یااس کی ضرورت نہیں ہے؟(۳)کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت منانا (جب کی پیدائش کا کوئی یقینی دن معلوم نہیں ہے) یایہ جوکہ بارہ ربیع الاول کو پیش کیا جاتاہے چار بج کی تین منٹ کو صبح میں یہ صحیح وقت ہے؟ (۴)جس طریقہ پر یہ لوگ یہ دن مناتے ہیں (جلوس اورجلسے) کا انتظام کیا جاتا ہے اور پورا دن اور رات نعت شریف پیش کی جاتی ہے، جہاں پر بہت تیز آواز میں اسپیکر چلتاہے اور اسی طرح سے گلیوں میں عورتیں لاؤڈ اسپیکر پر یہی چیزیں کرتی ہیں اور اطراف میں رہنے والے لوگ سو نہیں سکتے ہیں۔