• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 31901

    عنوان: حضرت میرے ساتھ مسلۂ یہ ہے کے مجھے اکثر و بیشتر پیٹ میں گیس کی شکایات رہتی ہے اور خاص طور پر جب میں وضو بناتا ہو یا پھر نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہو تو اس وقت تو یہ مسلہ کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے . براہے مہربانی آپ مجھہ اسکا حل بتاہیں اور کیا گیس کو ریح بھی کہا جاتا ہے؟

    سوال: حضرت میرے ساتھ مسلہٴ یہ ہے کے مجھے اکثر و بیشتر پیٹ میں گیس کی شکایات رہتی ہے اور خاص طور پر جب میں وضو بناتا ہو یا پھر نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہو تو اس وقت تو یہ مسلہ کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے . براہے مہربانی آپ مجھے اسکا حل بتاہیں اور کیا گیس کو ریح بھی کہا جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 31901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 844=844-5/1432 علاج کے لیے کسی ماہر حکیم یا ڈاکٹر سے رجوع کریں، اور شرعی حکم یہ ہے کہ اگر گیس (ریح) کا خروج تسلسل کے ساتھ نہیں ہے اور اتنا وقفہ مل جاتا ہے کہ وضو کرکے فرض ادا کرلیں اور عذر لاحق نہ ہو تو آپ معذور شرعی نہیں، لہٰذا جب بھی باوضو ہونے کی حالت میں خروج گیس ہوگا تو آپ کا وضو ٹوٹ جائے گا، اور گیس کا دباوٴ شدید ہونے کی حالت میں نماز ادا کرنا بھی کراہت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند