• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 17460

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ میرے کو پیشاب کا قطرہ نکل جاتا ہے ۔ کبھی بھی میرا دل خواہش کی طرف ہو تا ہے تو میرے کو قطرہ نکلتا جیسا محسوس ہوتا ہے۔ تو میرے لیے نماز پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے ؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میرے کو پیشاب کا قطرہ نکل جاتا ہے ۔ کبھی بھی میرا دل خواہش کی طرف ہو تا ہے تو میرے کو قطرہ نکلتا جیسا محسوس ہوتا ہے۔ تو میرے لیے نماز پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے ؟

    جواب نمبر: 17460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1844=1450-11/1430

    اگر آپ کو نماز میں پیشاب کے قطرے نکل جائیں تو آپ نماز توڑکر کپڑے دھوکر دوبارہ وضو کرکے نماز ادا کریں، اسی طرح اگر خواہش کی وجہ سے قطرہ نکلنا محسوس ہوتا ہے تو اپنے عضو کو تنہائی میں جاکر دیکھ لیں اگر اس پر قطرہ کا اثر ہو تو اسے دھوکر دوبارہ وضو کرکے نماز ادا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند