• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 54321

    عنوان: بارش کا پانی جو گلی اور سڑک پر کھڑا ہوجاتاہے اس پانی کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس میں گٹر(نالی) کا ناپاک پانی شامل ہوگیا یا نہیں ؟تو اگر اس پانی کے چھیٹیں لباس اور جسم پر لگ جائیں تو کیا کرناچاہئے؟

    سوال: بارش کا پانی جو گلی اور سڑک پر کھڑا ہوجاتاہے اس پانی کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس میں گٹر(نالی) کا ناپاک پانی شامل ہوگیا یا نہیں ؟تو اگر اس پانی کے چھیٹیں لباس اور جسم پر لگ جائیں تو کیا کرناچاہئے؟

    جواب نمبر: 54321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1255-1021/H=10/1435-U جب تک گٹر وغیرہ کے ناپاک پانی کے شامل ہونے کا یقین یا ظن غالب نہ ہو اس وقت تک گلی اور سڑک میں بارش کے جمع شدہ پانی پر ناپاک ہونے کا حکم نہیں ہے، پس اس کی چھینٹیں لباس یا جسم پر لگ جائیں تو ناپاک ہوجانے کا حکم نہ ہوگا اور احتیاط بہرحال اسی میں ہے کہ لباس اور جسم کو دھولیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند