• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607227

    عنوان:

    شرم گاہ سے سفید مادہ نکلتا ہے مگر احساس نہیں ہوتا‏، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال : میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ اکثر ذکر سے کوئی سفید مادہ نکلتا ہے جس کا مجھ احساس بالکل بھی نہیں ہوتا۔ جب میں باتھ روم جاتا ہوں اور اپنی شلوار چیک کرتا ہوں تو اس پر سفید داغ ہوتا ہے جو کب کا خشک بھی ہوچکا ہوتا ہے ۔ اس صورت میں میری نماز کا کیا ہوگا جب کہ میں ہر وضو کرے وقت شلوار چیک بھی نہیں کر تا اور نہ مجھے یاد رہتا ہے ۔ اور میں اکثر اپنے گاؤں کی چھوٹی سی مسجد میں جماعت بھی کراتا ہوں۔

    جواب نمبر: 607227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 360-301/B=04/1443

     آپ نماز سے پہلے اپنی شلوار چیک کرلیا کریں، اگر ناپاک ہے تو اسے دھولیں، یا دوسری پاک شلوار بدلیں اور نماز پڑھیں، پھر نماز کے بعد بھی چیک کرلیا کریں، آپ امامت نہ کریں، کسی اور کو امام بناکر نماز پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند