• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 600628

    عنوان: پیشاب روكنے كے لیے روئی اگر سوراخ میں ركھ لے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    : 1.جو شخص پیشاب کے مقام پر روئی کا پھاہا رکھ کر پیشاب کو باہرآنے سے روک لے اس کا وضو نہیں ٹوٹتا تو اس روئی کو پیشاب کے مقام سے گرنے سے روکنے کے لیے سیلو ٹں پ جو کاگز اور نوٹ وغیرہ چپکانے کے کام آتی ہے اسکا استعمال کر سکتے ہے کے روئی کو پیشاب کے مقام پر رکھ کر اس پر یہ ٹیں پ لگا دی جاے تاکہ روئی نہ گرے تو ایسا کر سکتے ہے ؟اور ایسا عمل کرنے والا شجص امامت کرے تو کیسا ہے ؟

    2.میں نے پورے دن کی نماز پڑھنے کے بعد رات کو کپڑے بدلتے وقت پیشاب کے مقام پر کچھ تری دیکھی جو مذی یا ودی کے ایک دو قطرے تھے جو نکل کر سوکھ چکی تھے اور وہ کب نکلی ہے اس کا مجھے پتا نہیں تو اب پورے دن جو میں نے ظہر سے عشاء تک نماز پڑھی اس کا کیا حکم ہے ؟ وہ تری کب کی نکلی ہوئی مانی جائے گی؟

    جواب نمبر: 600628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 74-71/D=03/1442

     روئی اگر سوراخ کے اندر کردی گئی تو جب تک روئی کا باہری حصہ جو سوراخ سے لگا ہے تر نہ ہوگا وضو نہیں ٹوٹے گا نیز روئی کو روکنے کے لئے ٹیپ وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کا دھیان رکھیں کہ جسمانی اعتبار سے کسی قسم کا نقصان نہ پہونچے۔

    (۲) بالعموم مذی شہوانی خیالات کی وجہ سے نکلتی ہے اور وَدی پیشاب کے بعد۔ صورت مسئولہ میں آپ ذہن میں سوچیں کہ اس طرح کی بات کب پیش آئی تھی اسی وقت سے وضو ٹوٹنا مان لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند