• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 146485

    عنوان: میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ صرف عضو تناسل کو چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ صرف عضو تناسل کو چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ کبھی کبھی مذی کی بیماری ہوتی ہے اسے دیکھنا پڑتا ہے تو اتنا چھونے سے بھی وضو ٹوٹ جائے گا؟

    جواب نمبر: 146485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 227-156/H=2/1438

    راجح یہ ہے کہ اس سے وضوء نہیں ٹوٹتا تاہم بہتر یہ ہے کہ مذی وغیرہ دیکھنے کی ضرورت سے چھونا پڑے تو کپڑا ہاتھ میں لپیٹ کر چھو لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند