• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 14645

    عنوان:

    مفتی صاحب اکثر مجھے سوتے وقت گندے خیالات آتے ہیں اور پھر احتلام ہوجاتا ہے۔ آپ مجھے بتائیں کہ میں اپنے آپ پر کیسے کنٹرول کروں؟

    سوال:

    مفتی صاحب اکثر مجھے سوتے وقت گندے خیالات آتے ہیں اور پھر احتلام ہوجاتا ہے۔ آپ مجھے بتائیں کہ میں اپنے آپ پر کیسے کنٹرول کروں؟

    جواب نمبر: 14645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1089=889/ل

     

    سوتے وقت جب تک نیند نہ آئے ہاتھ میں تسبیح لے کر درود شریف پڑھتے رہیں اور آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں، ان شاء اللہ غلط وسوسے آنے بند ہوجائیں گے، جب آدمی اپنے آپ کو کسی نیک کام میں مشغول نہیں رکھے گا تو اس کے دل میں غلط خطرات لازمی طور پر آئیں گے، اس لیے بہتر اور نجات کی صورت یہی ہے کہ خالی اوقات میں اپنے آپ کو ذکر اللہ تسبیح وتلاوت میں مشغول رکھا جائے بسا اوقات دن میں گندی چیزیں دیکھنے، گندی چیزیں سننے سے وہ باتیں دل میں نقش کرجاتی ہیں اور پھر وہی چیزیں خواب کی شکل میں نظر آتی ہیں اور جب آدمی اپنے آپ کو نیک کاموں میں مشغول رکھے گا تو اس کو خواب بھی اچھے ہی نظر آئیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند