• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 38362

    عنوان: زیر ناف بال کاٹنے کی حد کیا ہے؟

    سوال: زیر ناف بال کاٹنے کی حد کیا ہے؟کہاں سے کہاں تک کاٹنا سنت ہے؟اور کیا خصیتین کے بال کاٹنا بھی مسنون ہے؟

    جواب نمبر: 38362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 758-640/B=5/1433 پیڑو کے بال، دونوں رانوں کی جڑوں کے بال، خصیتین کے بال، ان کے نیچے پاخانے کے پاس کے بال سب زیر ناف میں داخل ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند