• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 17190

    عنوان:

    میں سوڈان میں نوکری کررہا ہوں اور کپڑے دھوبی سے دھلوانے پڑتے ہیں جس میں دل میں شک رہتا ہے کہ کسی کے ناپاک کپڑوں کے ساتھ کہیں مشین میں نہ دھو دیتا ہو۔نوکری بھی ایسی ہے کہ خود کپڑے دھونے کا کم وقت ملتا ہے۔میں کیا کروں؟ برائے کرم اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1982=350tb-12/1430

    دھوبی کے دُھلے ہوئے کپڑے پاک ہوتے ہیں۔ دل میں شک آنے سے کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔ آپ اس دُھلے ہوئے کپڑوں سے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اور اگراطمینان نہ ہو تو خود ہی ۲۴/ گھنٹے میں سے آدھ گھنٹے کا ٹائم نکال کر دھولیا کریں۔ آج کل تو عمدہ قسم کے سرف آرہے ہیں گرم پانی میں سرف ڈال کر کپڑے ڈالیں فوراً صاف ہوجاتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند