• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 42935

    عنوان: مذی کا قطرہ نکلنے سے غسل نہیں ٹوٹتا وہ صرف ناقض وضو ہے

    سوال: اگر کوئی انسان دل دماغ میں اپنی بیوی کے بارے میں سوچے اور سوچنے سے پیشاب کی جگہ سے مذی کا ایک دو قطرہ نکل جائے یا پھر اپنی بیوی کو چھونے سے ایک دو قطرے نکل جائے تو کیا اسکو غسل کرناواجب ہوگا یا پھر اس جگہ کو صاف کرکے کپڑے بدل کر وضو کرکے نماز پڑھ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 42935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 50-50/M=2/1434 مذی کا قطرہ نکلنے سے غسل نہیں ٹوٹتا وہ صرف ناقض وضو ہے، اگر کپڑے یا بدن پر لگ جائے تو اس مقام کو دھوکر وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند