عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 604727
پاك كپڑا ناپاك كپڑوں سے لگ جائے تو كیا حكم ہے؟
کیا ایک ناپاک لباس یا کپڑے کے کسی دوسرے پاک لباس کے ساتھ لگنے سے وہ پاک لباس ناپاک ہو جاتا ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 604727
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 923-661/D=10/1442
ناپاک کپڑا محض پاک کپڑے سے لگنے کی وجہ سے پاک کپڑا ناپاک نہ ہوگا جب تک کہ ناپاک کپڑے کی تری پاک کپڑے میں نہ آجائے۔ پس ناپاک کپڑا اگر اتنا زیادہ بھیگا نہ ہو کہ نچوڑنے سے قطرات ٹپکیں تو اس کے پاک لباس سے لگنے سے پاک لباس ناپاک نہ ہوگا۔
اور اگر ناپاک لباس اس قدر بھیگا ہو کہ اس سے قطرات ٹپک رہے ہوں تو پھر اس کے پاک کپڑے سے لگنے سے پاک کپڑا بھی ناپاک ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند