• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 48872

    عنوان: وضو میں مسح کرنے کا طریقہ کیا ہے ۔

    سوال: وضو میں مسح کرنے کا طریقہ کیا ہے ۔میں جہاں تک جانتا ہوں بازو دھونے کے بعد آپ اپنے ہاتھ گیلے کر کے اپنے سر کا چوتھائی مسح کریں اس ہی طرح کان اور گردن کامسح کریں ۔لیکن میں نے ایک شخص کو دیکھا ہے وہ بازو دھونے کے بعد ہاتھا گیلے کرتا ہے اور اچھی طرح اپنی بازوں پر ملتا ہے اور پھر اپنے سر کا مسح کرتا ہے کیا س طرح مسح ہو جاتا ہے میں نے ایک مولوی صاحب سے اس رمضان میں سنا کے ہاتھ دھونے کے بعد سیدھے اپنے سر کو چھوئیں اگر آپ کے سر پر ٹوپی یا پگڑی ہے اور اس کو پہلے چھو لیا تو مسح نہیں ہوگا ۔مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 48872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1724-1404/B=1/1435-U دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھونے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں کو نئے پانی سے تر کرے اس کے بعد پیشانی سے لے کر اخیر سر تک دونوں ہاتھوں کو لے جائے پھر پیچھے سے پیشانی کی طرف ہاتھو کو سر پر پھیرتا ہوا لے آئے، پھر اپنے دونوں کانوں کا ، پھر گردن کا مسح کرے۔ جس شخص کو آپ نے مسح کرتے ہوئے دیکھا اس کا مسح کرنے کا طریقہ صحیح نہیں ہے۔ ہاتھوں کو تر کرنے کے بعد ٹوپی یا پگڑی کو چھونے یا اتارنے میں معمولی تری ختم ہوجائے تو مضائقہ نہیں، البتہ مسح تر ہاتھ سے سرکے بالوں پر ہونا چاہیے، ٹوپی یا پگڑی پر مسح درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند