عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 158494
جواب نمبر: 158494
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 515-528/M=6/1439
اگر ہاتھ میں کوئی ایسی چیز لگ جائے جو کھال تک پانی پہنچنے سے مانع ہو تو وضو سے پہلے اسے چھڑانے کی بھربور کوشش کرنی چاہیے۔ صورت مسئولہ میں اگر فیوی کوئیک (Feviqiuick) بھی اسی قسم کی چیز ہے جو کھال تک پانی پہنچنے سے مانع ہوتی ہے تو وضو سے پہلے اسے رگڑکر یا صابن وغیرہ کے ذریعہ چھڑانے کی کوشش ضروری ہے، اگر پوری کوشش کے باوجود نہ چھٹے تو حرج کی وجہ سے معاف ہے اسی حال میں وضو ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند