• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 157333

    عنوان: خون یا پیپ نکلنے سے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال: وضو کن کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے کیا خون پیپ نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے ؟

    جواب نمبر: 157333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:326-246/sd=3/1439

    جسم کے کسی حصے سے کوئی نجس چیز مثلا: خون یا پیپ نکل کر بہنے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے۔ (وینقضہ) خروج منہ کل خارج (نجس) بالفتح ویکسر (منہ) أی من المتوضء الحی معتادا أو لا، من السبیلین أو لا (إلی ما یطہر) بالبناء للمفعول: أی یلحقہ حکم التطہیر.( الدر المختار :۱۳۴/۱، ط: دار الفکر، بیروت ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند