• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608359

    عنوان:

    پیشاب کے چھینٹوں سے غسل واجب نہیں ہوتا

    سوال:

    سوال : جب میں جماعت میں گیا تھا اس وقت ایک ساتھی کہہ رہے تھے کہ پیشاب کے چھینٹوں سے غسل واجب نہیں ہوتا مجھے اس بات کا علم نہیں ہے ، آپ سے اس بارے میں جواب کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 608359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 548-414/M=05/1443

     مذکورہ ساتھی کی بات درست ہے، پیشاب کے چھینٹوں سے غسل واجب نہیں ہوتا لیکن اس کے چھینٹوں سے بچنے کا اہتمام بھی اہم ہے کیوں کہ حدیث کے مطابق عامةً عذاب قبر، پیشاب سے نہ بچنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند