عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 603444
پیشاب یا پاخانہ کے وقت منی نکل جائے تو غسل واجب ہوگا یا نہیں ؟
پیشاب یا پاخانہ کے وقت منی نکل جائے تو کیا حکم ہے غسل واجب ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 60344416-Mar-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 652-453/SN=07/1442
پیشاب یا پاخانہ کے وقت اگر شہوت کے بغیر ”منی“ نکل آئے تو اس سے شرعاً غسل واجب نہیں ہوتا ہے۔ وفرض الغسل عند خروج منی من العضو ․․․․․ منفصل عن مقرّہ ․․․․․ بشہوة (درمختار) قال الشامی: ”بشہوة“ متعلق بقولہ ”منفصل“ احترز بہ عمّا لو انفصل بضرب أو حمل ثقیل علی ظہرہ، فلا غسل عندنا الخ (درمختار مع الشامی: 1/295,296، کتاب الطہارة، مطبوعة: مکتبہ زکریا، دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
تالاب کا پانی جو کہ باہر سے دیکھنے پر ہرے رنگ کا نظر آئے، اس میں ہلکا مزہ اور بو بھی ہو تو کیا ایسے پانی سے وضو اور غسل جائز ہے؟ میں ابھی مغربی بنگال میں کولکتہ کے قریب رہ رہاہوں اور یہاں صرف ایسے ہی پانی کی سہولت ہے۔مسجدوں میں بھی عام طورپر ایسے تالاب موجود ہیں اور سب اسی کا پانی استعمال کرتے ہیں، تالاب میں غسل کرنے کا مستحب طریقہ کیا ہے؟
7002 مناظرسوکر اٹھ کر کپڑے پر منی دیکھنے سے غسل کا حکم
2851 مناظراگر
کوئی شخص سخت پائخانہ کو نکالنے کے لیے اپنی انگلی اپنے مقام پائخانہ میں رکھتا ہے
تو کیا غسل فرض ہوجاتا ہے یا اگر کوئی دوسرا آدمی کسی مرد کے مقام پائخانہ میں
انگلی ڈالے تو کیا غسل فر ض ہوجاتا ہے؟ اوراگر عورت اپنی انگلی اپنی فرج یاپیچھے
والے راستہ میں داخل کرے یا اس کا شوہراپنی انگلی اس کے اگلے یا پچھلے راستہ میں
ڈالے توکیا دونوں صورتوں میں اس عورت پر غسل فرض ہوجائے گا؟
کپڑوں پر پیشاب کی چھینٹے گر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
2116 مناظرمیرا سوال سونے اور پاکی کے بارے میں ہے۔ میں
بستر پر سوتاہوں اورکبھی ناپاکی (احتلام )میرے بستر کو گیلا کردیتی ہے اور وقت کے
ساتھ وہ خشک ہوجاتا ہے اوربستر دھلنے کی کوئی سبیل نہیں ہوتی ہے۔ تواگر میں اسی
بستر پر وضو کرکے سوتاہوں (اس جگہ پر جہاں پر نجاست لگی تھی ) تو کیا اس سے پاک
بستر پر سونے کا جو حکم ہے اس کے خلاف ہوگا (کیوں کہ بستر پاک نہیں تھا )؟ اور
برائے کرم مجھے بتائیں کہ ایک گندے کپڑے کو جو کہ انزال یا احتلام وغیرہ سے ناپاک
ہوگیا ہے اس کو پاک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے اور کیا اس کپڑے کو دوسرے پاک کپڑوں
کے ساتھ دھل سکتے ہیں یا ہمیں اس کوالگ سے صاف کرنا ہوگا؟