• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 26977

    عنوان: مجھے معلوم کرنا ہے کہ اگر کسی شخص کو احتلام ہوجاتاہے اور وہ غسل کرلیتا ہے ، لیکن وہی کپڑے پہن لے جس میں احتلام ہوا اور وہ مسجد میں چلا جائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: مجھے معلوم کرنا ہے کہ اگر کسی شخص کو احتلام ہوجاتاہے اور وہ غسل کرلیتا ہے ، لیکن وہی کپڑے پہن لے جس میں احتلام ہوا اور وہ مسجد میں چلا جائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 26977

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1581=1581-11/1431

    ”وہی کپڑے“ سے مراد اگر وہ لنگی یا پاجامہ وغیرہ ہے جس میں احتلام کی منی لگی ہے تو اس کو دھوئے اور پاک کیے بغیر اس میں نماز پڑھنا درست نہیں۔ اور اگر مراد اوپر کا کپڑا کرتا، قمیص گنجی وغیرہ ہے تو اس کو پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں، بشرطیکہ اس میں ناپاکی نہ لگی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند