• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 26778

    عنوان: (۱) پانی کا حوض جو مسجد میں ہوتاہے، اس کی شرعی لمبائی اور چوڑائی کم سے کم کتنے فٹ ہونے چاہئے؟
    (۲) ایک ہاتھ کا مطلب کتنے فٹ ہوتے ہیں؟
     (۳) مسجد میں نمازیوں کے سامنے جو حائل کے لیے تختہ یا جال رکھتے ہیں، اس کی اونچائی کتنی ہونی چاہئے؟
     (۴) کیا اس جگہ جال سامنے رکھ سکتے ہیں؟

    سوال: (۱) پانی کا حوض جو مسجد میں ہوتاہے، اس کی شرعی لمبائی اور چوڑائی کم سے کم کتنے فٹ ہونے چاہئے؟
    (۲) ایک ہاتھ کا مطلب کتنے فٹ ہوتے ہیں؟
     (۳) مسجد میں نمازیوں کے سامنے جو حائل کے لیے تختہ یا جال رکھتے ہیں، اس کی اونچائی کتنی ہونی چاہئے؟
     (۴) کیا اس جگہ جال سامنے رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 26778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1730=1256-11/1431

    (۱) اگر حوض کی کل لمبائی وچوڑائی 10 X 10 ذراع ہو تو وہ حوض کبیر کہلائے گا۔ ایک ذراع ڈیڑھ فٹ (18/انچ) کا ہوتا ہے، اس لحاظ سے جو حوض 225فٹ مربع کا ہو وہ شرعی حوض اور حوض کبیر شمار ہوگا۔
    (۲) ایک ذراع ڈیڑھ فٹ یعنی 18 / انچ کا ہوتا ہے۔
    (۳) سترہ کی اونچائی ایک ذراع ہونی چاہیے۔
    (۴) اگر اس جگہ جال رکھ دیا جائے اور جمع خاطر ہوجائے گذرنے والوں کی توجہ سے تشویش نہ ہو تو اس جگہ جال رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند