• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 39062

    عنوان: پیشاب کی نالی میں جو پانی ہوتا ہے کیا اسے خشک کرنا ضروری ہے؟

    سوال: پیشاب (استنجاء ) کرنے کے بعد کیا پیشاب کی نالی میں جو پانی ہوتا ہے کیا اسے خشک کرنا ضروری ہے؟ ایک بندے نے وہ پانی خشک کر لیا اور وضو کر لیا، لیکن تھوڑی دیر بعد پیشاب کی نالی میں پھر تری آ گئی، کیا اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 39062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1142-956/B=6/1433 جی نہیں، اسے خشک کرنا ضروری نہیں۔ اگر کسی نے خشک کرلیا اور وضو کرنے کے بعد نالی میں تری آگئی تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ نماز بھی صحیح رہے گی۔ ================= جواب درست ہے، البتہ اگر پیشاب کا قطرہ باہر آجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند