• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 46724

    عنوان: مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے کہ جب میں بیت الخلاء جاتاہوں کبھی کبھی میرے ذکر سے سیال مادہ نکلتاہے ، مجھے لگتاہے کہ یہ پیشاب نہیں ہے، اس لیے میں تذبذب میں ہوں کہ کیا مجھے غسل کرنا ہوگا یا نہیں؟جزا ک اللہ

    سوال: مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے کہ جب میں بیت الخلاء جاتاہوں کبھی کبھی میرے ذکر سے سیال مادہ نکلتاہے ، مجھے لگتاہے کہ یہ پیشاب نہیں ہے، اس لیے میں تذبذب میں ہوں کہ کیا مجھے غسل کرنا ہوگا یا نہیں؟جزا ک اللہ

    جواب نمبر: 46724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1140-876/H=10/1434 بغیر شہوت کے جو مادہ سیال صورتِ میں نکلتا ہے اس سے غسل واجب نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند