• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 39460

    عنوان: بالٹی میں بھرا پانی كب پاك ہوگا؟

    سوال: ایک بالٹی میں ناپاک پانی ہے، اسکو پاک پانی کے نل کے نیچے رکھ کر پاک پانی سے بھرنا شروع کیا، جس سے اس میں پانی بہنے لگا تو کیا یہ بہتا پانی پاک ہے ؟ یا ناپاک پانی سے زیادہ بھرنے پر پاک ہوگا ؟ یا پانی بالٹی سے بھر تک بہنے پر پاک ہوگا؟ بالٹی کو کب پاک سمجھ جائیں گے؟

    جواب نمبر: 39460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 377-355/N=7/1433 جب بالٹی پانی سے بھرجائے اور پانی بالٹی کی ہرجانب سے بہنے لگے تو اسے پاک قرار دیا جائے گا، پاک ہونے کے لیے بالٹی کے بقدر پانی کا بہہ جانا ضروری نہیں بشرطیکہ بالٹی میں موجود پانی نجاست کے رنگ، بو اور مزے سے خالی ہو، کذا فی الدر والرد (کتاب الطہارة باب المیاہ مطلب: یطہر الحوض بمجرد الجریان: ۱/۳۴۵، ۳۴۶، ط، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند