• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 43989

    عنوان: میں جب پیشاب کرتا ہوں تو تھوڑی دیر بعد بھی پیشاب کے قطرے آتے ہیں جس کی وجہ سے میرے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں اور مجھے نماز ادا کرنے میں دشواری ہوتی ہے، مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: میں جب پیشاب کرتا ہوں تو تھوڑی دیر بعد بھی پیشاب کے قطرے آتے ہیں جس کی وجہ سے میرے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں اور مجھے نماز ادا کرنے میں دشواری ہوتی ہے، مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 43989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 365-213/L=3/1434 پیشاب کرنے کے بعد آپ اولاً ڈھیلے یا ٹیشو پیپر سے اس کو جذب کریں اور جب پیشاب نہ آنے کا یقین ہوجائے اس وقت پانی سے استنجا کریں، بہرحال اگر اس کے بعد بھی پیشاب کے قطرے آجائیں تو نماز سے پہلے وضو اور کپڑے کو دھوڈالیں پھر وضو کرکے نماز ادا کریں۔ پیشاب کے بعد قطرات کا آنا کبھی مثانہ کی کمزوری کے سبب بھی ہوتا ہے، اس لیے آپ کسی حکیم سے اس کا علاج بھی کرائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند