• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37939

    عنوان: بیت الخلا

    سوال: ہمارے گھر میں ایک بیت الخلا ہے جس میں رفع حاجت کے وقت پیٹھ قبلہ کی طرف ہو جاتی ہے، اس کے بارے میں شریعت کے کیا احکامات ہیں؟

    جواب نمبر: 37939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 79-77/N=5/1433 قضائے حاجت کے وقت چہرہ یا پیٹھ قبلہ کی طرف کرنا مکروہ تحریمی ہے اس لیے آپ اپنے گھر کا استنجا خانہ اس طرح درست کرالیں کہ قضائے حاجت کے وقت چہرہ یا پیٹھ قبلہ کی طرف نہ ہو ”قال في الدر (مع الرد کتاب الطہارة، باب الأنجاس فصل الاستنجاء: ۱/۵۵۴): کما کرہ تحریما استقبال قبلة واستدبارہا لأجل غائط أو بول․․ ولو في بنیان لإطلاق النہي إھ“


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند