• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 604554

    عنوان:

    مسافر كے لیے كس جگہ كی رؤیت معتبر ہوگی؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام حضرات، ایک شخص عرب عمارات میں کام کرتا ہے اسی جگہ لوگ چاند دیکھنے کی بجائے حساب کتاب پر روزہ رکھتے ہیں اب پاکستانی مسافر پریشان ہیں کہ آیا ہم حساب کتاب سے روزہ انکے ساتھ رکھے یا اپنے ملک کے علمائکرام کا انتظار کریں کہ وہ چاند دیکھ کر یا شعبان پورا ہونے کے بعد رمضان کی تاریخ کا اعلان کا انتظار کرلیں۔

    جواب نمبر: 604554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 831-201T/D=10/1442

     (۱) جس جگہ آدمی مقیم ہو اسی جگہ کی رویت کا اعتبار ہوگا، پس عرب امارات کی رویت ہلال کے اعتبار سے رمضان کا روزہ رکھیں اور اسی کے مطابق عید کریں، اپنے ملک (پاکستان) کا اعتبار نہ کریں۔

    (۲) یہ بات آپ کو کیسے معلوم ہوئی کہ وہاں حساب کتاب پر روزہ رکھا جاتا ہے، اگر وہاں کے ذمہ داران ایسا کرتے ہوں گے تو اس کا گناہ ان کے سر ہوگا، بلا تحقیق شبہ میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند