عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 59713
جواب نمبر: 59713
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 842-671/D=8/1436-U (۱) قرآن کی اجرت اور معاوضہ کے طورپر خواہ ہدیہ تحفہ اور انعام کے نام پر ہو کچھ لینا منع ہے، خواہ رقم کی شکل میں ہو یا جوڑے کی شکل میں۔ مٹھائی عام لوگوں کو بھی تقسیم ہوتی ہو تو امام صاحب کو بھی دی جاسکتی ہے، زاید بھی دی جاسکتی ہے حرج نہیں۔ (۲) ختم قرآن کے دن اور موقعہ پر احتراز کرنا چاہیے، دوسرے مواقع پر ہدیہ لینا دینا پسندیدہ عمل ہے، خدام دین اور ائمہ کرام کو ہدایا سے نوازنا بہت مستحسن عمل ہے۔ (۳) آپ کا پہلا سول کیا تھا؟ ID کے حوالہ سے اس کی یاد دہانی کرائیں یا دوبارہ سوال بھیجیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند