• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41017

    عنوان: رمضان کے چاند کے بارے میں کسی کو دیر رات میں پتا چلے اور کسی نے عشاء کی نماز اور وتر دونوں پڑھ لی تھی تو کیا وہ تراویح پڑھ سکتا ہے کہ نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر رمضان کے چاند کے بارے میں کسی کو دیر رات میں پتا چلے اور کسی نے عشاء کی نماز اور وتر دونوں پڑھ لی تھی تو کیا وہ تراویح پڑھ سکتا ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں پڑھ سکتا ہے تو اس دن کی تراویح کا کیا ہو گا؟

    جواب نمبر: 41017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1386-881/L=10/1433 عشا اور وتر دونوں پڑھ لینے کے بعد بھی تراویح پڑھ سکتے ہیں۔ والصحیح أن وقتہا ما بعد العشاء إلی طلوع الجر قبل الوتر وبعدہ (عالمگیري: ۱/۱۱۵) وفي تحفة الأحوذي: لأنہ قد روي من غیروجہ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قد صلی بعد الوتر (تحفة الأحوذي: ۱/۳۵۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند