• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41072

    عنوان: کیا رمضان میں روزہ نہ رکھنے والا کافر ہے ؟ اگرہے تو قران میں کس آیت میں ہے ایسا کہاگیا ہے؟ اور کس حدیث میں کس جگہ لکھا ہے؟

    سوال: کیا رمضان میں روزہ نہ رکھنے والا کافر ہے ؟ اگرہے تو قران میں کس آیت میں ہے ایسا کہاگیا ہے؟ اور کس حدیث میں کس جگہ لکھا ہے؟

    جواب نمبر: 41072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1336-1342/M=9/1433 جس شخص پر روزہ فرض ہے اور مانع صوم کوئی شرعی عذر بھی نہیں ہے، اس کے باوجود روزہ نہ رکھے تو ایسا شخص فاسق اور سخت گنہ گار ہے، محض روزہ نہ رکھنے کی وجہ سے کافر ہونے کا حکم تو نہیں، لیکن اس کا یہ فعل کافروں والا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند