• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 12918

    عنوان:

    ایک یا اس سے زیادہ رمضان کے تمام روزہ اگر قصدا ترک کریں تو صرف ایک روزہ کا کفارہ دیا جائے؟ یا کہ ہروزہ کی کفارہ ضروری ہے؟

    سوال:

    ایک یا اس سے زیادہ رمضان کے تمام روزہ اگر قصدا ترک کریں تو صرف ایک روزہ کا کفارہ دیا جائے؟ یا کہ ہروزہ کی کفارہ ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 12918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 957=811/د

     

    رمضان کا روزہ بلا عذر چھوڑنا سخت گناہ کی بات ہے، اس سے توبہ واستغفار کرکے ان روزوں کی قضا رکھنا فرض ہے، اگر ضعف ولاغری کی ایسی عمر کو پہنچ چکا ہے کہ اب بظاہر روزہ رکھنے کی استطاعت نہیں ہے، اور نہ ہی آئندہ ہونے کی امید ہے تو ایسی شکل میں قضا شدہ روزوں کا فدیہ ادا کرنا فرض ہوجاتا ہے، ایک روزہ کی طرف سے ایک کلو چھ سو تینتیس گرام (1.633kg)گیہوں کے حساب سے جوڑکر فدیہ ادا کردیا جائے۔ اس کے علاوہ کوئی کفارہ واجب نہیں ہوتا۔

    ماہ رمضان کا روزہ رکھنے کے بعد جان بوجھ کر اسے توڑدینے سے کفارہ واجب ہوتا ہے، اگر ایسے کفارہ کے بارے میں سوا ل کرنا مقصود ہے تو اسے پوری وضاحت سے لکھ کر دوبارہ معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند