• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 21760

    عنوان:

    حضرت میرے ذمہ قضا و کفارہ کے بہت سارے روزے ہیں جو مجھے بھی یاد نہیں ۔ برائے کرم آ پ مجھے یہ بتانے کی زحمت فرمائیں کہ میں ان قضا و کفارہ کے روزوں کو کس طرح ادا کروں میں بہت پریشان ہوں۔ خدانخواستہ قبل از ادائیگی موت کا پیغام آجائے تو بعد از مرگ اللہ کو کیا منھ دکھاؤں گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 622=622-5/1431

    آپ اُن روزوں کا ایک اندازہ لگاکر قضاء رکھنا شروع کردیں، جب رکھتے رکھتے دل گواہی دینے لگے کہ اب ذمہ فارغ ہوگیا ہوگا تو رکھنا بند کردیں اور اگر موت سے قبل کچھ روزے باقی رہ جائیں تو ان کی وصیت کرجائیں تاکہ وفات کے بعد ان کا فدیہ نکال دیا جائے اور کوتاہیوں پر اللہ تعالیٰ سے معافی کے طلب گار رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند