• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 50873

    عنوان: روزے کی حالت میں بیوی سے جمع کرنا کہ انزال بھی ہوگیا ، کیا روزہ ٹوٹ گیا؟ قضا کا کفارہ دونوں پرلازم ہوگا؟قضا اور کفارہ اس کا کتنا ہے؟

    سوال: روزے کی حالت میں بیوی سے جمع کرنا کہ انزال بھی ہوگیا ، کیا روزہ ٹوٹ گیا؟ قضا کا کفارہ دونوں پرلازم ہوگا؟قضا اور کفارہ اس کا کتنا ہے؟

    جواب نمبر: 50873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 423-64/H=4/1435-U اگر رمضان المبارک کے روزہ میں بحالتِ روزہ بیوی سے قصدا جمع (ہمبستری) کرلی اور دونوں روزے سے تھے تو دونوں پر الگ الگ قضاء وکفارہ واجب ہوگیا، کفارہ میں دونوں دو دو مہینے کے لگاتار روزے رکھیں گے اور ایک ایک روزہ قضاء کا دونوں پر واجب ہے، اگر یہ معاملہ رمضان المبارک کے روزہ کے علاوہ کسی اور روزہ کی حالت میں پیش آیا ہو تو سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند