• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41250

    عنوان: کیا میں روزے رکھوں یا نہیں؟ کیوکی مجھ سے بھوک برداشت نہیں ہوتی ہے ..

    سوال: میرا نام رہبر احمد ہے، میری عمر ۲۲ سال ہے اور میں شوگر کا مریض ہوں، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میں روزے رکھوں یا نہیں؟ کیوکی مجھ سے بھوک برداشت نہیں ہوتی ہے .. میں نے سنا ہے کہ جو جو بیمار روزہ رکھتا ہے زبردستی تواسے گناہ ہوتا ہے ....مہربانی کرکے میری الجھن کو دور کیجئے۔

    جواب نمبر: 41250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 830-835/N=10/1433 اگر آپ کی شوگر اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ روزہ کی صورت میں ناقابل برداشت بھوک کا سامنا ہوتا ہے تو شرعاً آپ کے لیے روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہے، علاج کے بعد یا سردی کے ایام میں اگر روزہ کی استطاعت ہوجائے تو چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کریں اور اگر حصول استطاعت کی امید نہ ہو تو ہرروزے کی طرف سے صدقہٴ فطر کے بقدر فدیہ دیدیں قال في الدر (مع الرد کتاب الصوم: ۳/۴۱۰، ط: مکتبہ زکریا دیوبند): وللشیخ الفاني العاجز عن الصوم افطر ویفدي․․․ اھ وفي الرد قولہ: ”وللشیخ الفاني“: ․․․ ومثلہ ما في القہستاني عن الکرماني: المریض إذا تحقق الیأس من الصحة فعلیہ الفدیة لکل یوم من المرض اھ․․․ قولہ: ”العاجز عن الصوم“ أي: عجزا مستمرا کما یأتي، أما لو لم یقدر علیہ لشدة الحر کان لہ أن یفطر ویقضیہ في الشتاء․ فتح اھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند