• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25323

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ روزہ میں اپنی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ سے فون پر بات کرنے سے (چاہے وہ کسی بھی قسم کی بات چیت ہو) ، کیاروزہ پر اثر پڑے گا؟
    (۲) کچھ سالوں سے رمضان برسات میں آرہا ہے، اکثر بارش کی وجہ سے روڈپر پانی جمع ہوجا تاہے اور راستے میں چلتے وقت کپڑوں پر بھی پانی کے چھینٹے پڑجاتے ہیں جس سے بچنا ناممکن ہے (جبکہ وہ پانی ناپاک یا نالے کا بھی ہوسکتاہے) ، کیا ایسے ہی کپڑوں سے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ 
    (۳) کیا چٹی جائز ہے ؟ روز کچھ پیسے جمع کریں ، اورپھر جب چاہیں چٹی اٹھالیں ، پیسے کم ملیں گے، شروع مہینہ میں لیں تو نقصان زیادہ ہوگا یعنی اپنے پیسے بہت کم ملیں گے اور اگر آخر مہینہ میں لیں تو نقصان کم ہوگا۔ کسی بھی ممبر کو زیادہ پیسے نہیں ملتے ہیں۔اور جو ذمہ دار ہیں یعنی جو روز گھوم گھوم کر پیسے جمع کرتے ہیں وہ یہ جواز پیش کرتے ہیں کہ جو پیسے میں کم دیتاہوں وہ میرے آنے جانے کا خرچ وغیرہ ہے، کیا ایسی چٹی جائز ہے؟ 

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ روزہ میں اپنی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ سے فون پر بات کرنے سے (چاہے وہ کسی بھی قسم کی بات چیت ہو) ، کیاروزہ پر اثر پڑے (۲) کچھ سالوں سے رمضان برسات میں آرہا ہے، اکثر بارش کی وجہ سے روڈپر پانی جمع ہوجا تاہے اور راستے میں چلتے وقت کپڑوں پر بھی پانی کے چھینٹے پڑجاتے ہیں جس سے بچنا ناممکن ہے (جبکہ وہ پانی ناپاک یا نالے کا بھی ہوسکتاہے) ، کیا ایسے ہی کپڑوں سے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
    (۳) کیا چٹی جائز ہے ؟ روز کچھ پیسے جمع کریں ، اورپھر جب چاہیں چٹی اٹھالیں ، پیسے کم ملیں گے، شروع مہینہ میں لیں تو نقصان زیادہ ہوگا یعنی اپنے پیسے بہت کم ملیں گے اور اگر آخر مہینہ میں لیں تو نقصان کم ہوگا۔ کسی بھی ممبر کو زیادہ پیسے نہیں ملتے ہیں۔اور جو ذمہ دار ہیں یعنی جو روز گھوم گھوم کر پیسے جمع کرتے ہیں وہ یہ جواز پیش کرتے ہیں کہ جو پیسے میں کم دیتاہوں وہ میرے آنے جانے کا خرچ وغیرہ ہے، کیا ایسی چٹی جائز ہے؟ گا؟

    جواب نمبر: 25323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(تل): 1527=446-9/1431

    گرل فرینڈ سے بات کرنے سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا البتہ ہنسی مذاق کرنے سے روزہ میں کراہت آتی ہے۔ اسلام میں کسی اجنبیہ سے دوستی کرنا اس سے خلوت میں ملنا اور بے تکلفانہ بے حجابانہ باتیں کرنا جائز نہیں ان امور سے احتراز ضروری ہے۔
    (۲) اگر وہ پانی ناپاک ہے اورایک درہم سے زائد کپڑے پر لگ جاتا ہے تو اس کو دھوکر نماز پڑھنا ضروری ہے، اسی حالت میں نماز پڑھنا جائز نہیں۔
    (۳) چٹی کی مذکورہ بالا شکل جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند