• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 67975

    عنوان: مسجد کو برقی قمقموں سے سجانا مروجہ صلوٰة و سلام پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: ماہ رمضان میں ہر مسجد میں ختم القرآن اہتمام کے ساتھ ہوتا ہے ، جب ختم القرآن کی آخری شب ہوتی ہے تو نعت خوانی ہوتی ہے مسجد کو برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے پھر چند لوگ صلواة و سلام پڑھتے ہیں اور نعت خوانوں پر نوٹ نچھاور کرتے ہیں اور مٹھائیاں بھی تقسیم ہوتی ہیں اور موبائل سے تصویر کشی بھی ہوتی ہے اور رات گئے تک سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔ شریعت میں اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 67975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1088-1091/H=10/1437 مسجد کو برقی قمقموں سے سجانا مروجہ صلوٰة و سلام پڑھنا اس پر نوٹ نچھاور کرنا تصویر کشی کرنا رات گئے تک اس کے سلسلہ کا چلتا رہنا وغیرہ امور کے ناجائز و گناہ اور خلافِ سنت ہونا ظاہر ہے مسجد کے ادب و احترام کے پامال ہونے نیز بہت سے لوگوں کی عبادت ذکر نیند وغیرہ میں خلل کا موجب ہے اور یہ امور ناجائز ہیں، پس ختم القرآن کا اس طرح کا نظام بھی ناجائز و گناہ ہے البتہ اگر تمام مفاسد و خرابیوں سے اس نظام کو پاک صاف کرلیا جائے تو حکم بھی بدل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند