• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 20269

    عنوان:

    (۱)شب برات کی شرعی حیثیت کیا ہے؟  (۲)اگر کوئی آدمی اعتکاف( رمضان کے آخری عشرہ ) میں ہو تو کیا وہ جنازہ کی نماز پڑھ سکتاہے؟  (۳)کریڈٹ کارڈ کا استعمال صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال:

    (۱)شب برات کی شرعی حیثیت کیا ہے؟  (۲)اگر کوئی آدمی اعتکاف( رمضان کے آخری عشرہ ) میں ہو تو کیا وہ جنازہ کی نماز پڑھ سکتاہے؟  (۳)کریڈٹ کارڈ کا استعمال صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 20269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 435=139-3/1431

     

    (۱) اس رات کی فضیلت متعدد احادیث سے ثابت ہے، یہ رحمت ومغفرت کی رات ہے، اس رات میں خصوصیت سے عبادت کرنی چاہیے۔ البتہ اس رات میں حلوہ پکانا، فاتحہ کرنا، پٹاخا چھڑانا، اجتماعی طور پر مسجد میں اکٹھا ہونے کا اہتمام کرنا، قبرستان میں چراغاں کرنا، بطور تہوار کے منانا از قبیل رسومِ قبیحہ وبدعت کے ہیں۔

    (۲) جنازہ کی نماز کے لیے نکلنا حاجت شرعیہ میں داخل نہیں، اس لیے معتکف کا نماز جنازہ کے لیے اعتکاف گاہ سے نکلنا جائز نہیں۔

    (۳) کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز ہے بشرطیکہ پہلے سے کارڈ ہولڈر کے اکاوٴنٹ میں رقم موجود ہو، اسی طرح اگر پہلے سے رقم موجود نہ ہو تو اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ جاری کردہ بلوں کی قیمت مقررہ مدت کے اندر ادا کردی جائے تاکہ ان پر سود لاگو نہ ہوسکے کیونکہ اس پر سود کا ادا کرنا حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند