• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25910

    عنوان: سوال یہ ہے کہ مجھ سے رمضا ن کے روزہ کے دورن مشت زنی ہوگئی، لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس سے روزہ فاسد ہوجاتاہے؟اب میرے لیے کیا حکم ہے؟ اور قضا اور کفارہ میں کی فرق ہے؟اور ان کی مقدار کتنی ہے؟اور کیا کفارہ میں 60/مسکین کو کھانا کھلانا کے بجائے ان کو اتنی رقم دے سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: سوال یہ ہے کہ مجھ سے رمضا ن کے روزہ کے دورن مشت زنی ہوگئی، لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس سے روزہ فاسد ہوجاتاہے؟اب میرے لیے کیا حکم ہے؟ اور قضا اور کفارہ میں کی فرق ہے؟اور ان کی مقدار کتنی ہے؟اور کیا کفارہ میں 60/مسکین کو کھانا کھلانا کے بجائے ان کو اتنی رقم دے سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 25910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2316=718-10/1431

    مشت زنی گناہ ہے اگر انزال ہوگیا تو روزہ ٹوٹ گیا اور اس میں قضاء واجب ہے، کفارہ واجب نہیں ہے، اگر انزال نہ ہو اتو روزہ بھی نہ ٹوٹا نہ کفارہ یا قضاء واجب ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند