عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 47149
جواب نمبر: 47149
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1308-983/B=11/1434-U کان کے بیرونی حصے میں لگا ہوا تیل بہنے کے قابل نہیں ہوتا، کان میں کھجلی محسوس ہونے سے وہ تیل بہ کر دوبارہ کان میں نہیں جاسکتا، یہ محض آپ کا وہم ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ اور اگر یہ وہم نہیں بلکہ حقیقت میں تیل کا قطرہ روزہ کی حالت میں کان کے اندر داخل ہوتا ہو ا یقینی طور پر محسوس ہوا تو پھر روزہ فاسد ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند