Q.
میں
نے اور میرے شوہر نے روزہ کی حالت میں جماع کرلیا ایک ہی رمضان میں کئی بار۔ پھر
اگلے سال رمضان آیا تو بھی یہی غلطی ہوئی۔ اس تیسرے رمضان میں میرے شوہر میرے پاس
آئے تھے مگر میرے کپڑے نہیں اتارے۔ بہت کوشش کی روکنے کی مگر وہ عضو خاص کو اوپر ہی
سے ٹچ کرتے رہے۔ بالکل بھی اندر تو نہیں جاسکے وہ مگر مجھے یہ محسوس ہوا کہ مجھے
انزال ہوگیا ہے۔ مجھے کبھی بھی آج تک جنسی جماع کے دوران یا بعد میں ایک قطرہ بھی
نہیں آتا تھا یعنی کوئی سیال باہر نہیں آتا میرے اندر سے۔ اس بار بھی نہیں آیا مگر
مجھے کچھ اچھا سا ایک سیکنڈ کے لیے محسوس سا ہوا اور وہ ختم ہوگیا۔ میرے محدود علم
کے مطابق میرا روزہ ٹوٹ گیا اور میں نے پانی پی لیا۔ آپ برائے کرم بتادیجئے (۱)کیا مجھے دو ماہ کے
مسلسل روزے رکھنے ہوں گے؟ ...