• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 25797

    عنوان: (۱) میری بہن حاملہ ہے اور بہت درد کی حالت میں ہے، اس پر روزے کا کیا حکم ہے؟ اور کفارہ کے بارے میں بھی بتائیں۔ 
    (۲) میری شادی کی عمر ہوچکی ہے، لیکن میرے گھر والے اس بارے میں غور نہیں کررہے ہیں ، کیا شریعت میں اس کا کوئی حل موجود ہے؟ براہ کرم، ضرور بتائیں۔ 

    سوال: (۱) میری بہن حاملہ ہے اور بہت درد کی حالت میں ہے، اس پر روزے کا کیا حکم ہے؟ اور کفارہ کے بارے میں بھی بتائیں۔ 
    (۲) میری شادی کی عمر ہوچکی ہے، لیکن میرے گھر والے اس بارے میں غور نہیں کررہے ہیں ، کیا شریعت میں اس کا کوئی حل موجود ہے؟ براہ کرم، ضرور بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 25797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1539=1095-10/1431

    (۱) اگر آپ کی بہن میں روزہ رکھنے کی قدرت نہیں ہے تو روزہ چھوڑدے، بعد میں اس کی قضا کرلے۔
    (۲) ایسی صورت میں آپ حکمت کے ساتھ بواسطہ یا بلاواسطہ اپنے گھروالوں کو نکاح پر راضی کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند