• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 47230

    عنوان: رمضان کے مہینہ میں اگر عورت کو دس بجے صبح تک حیض آئے تو کیا اس کو اپنا روزہ رکھنا ہوگا؟

    سوال: رمضان کے مہینہ میں اگر عورت کو دس بجے صبح تک حیض آئے تو کیا اس کو اپنا روزہ رکھنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 47230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1270-866/L=11/1434-U روزہ کی حالت میں حیض آجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، ایسی عورت کے لیے کھانا پینا جائزہے، البتہ اس کو چاہیے کہ دوسروں کے سامنے نہ کھائے، واضح رہے کہ اگر عورت رمضان میں دن میں پاک ہوئی تو اس پر دن کا باقی حصہ روزہ داروں کی طرح رہنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند