Q. چھوٹی تراویح میں اکثر امام صاحب (جو کہ سند یافتہ عالم نہیں ہیں) قومہ اورجلسہ کی رعایت نہیں کرتے ہیں جب کہ یہ دونوں واجب ہیں۔ (۲) ان کے پڑھنے کی رفتار اتنی تیز ہے کہ اس کو سمجھنا بہت مشکل ہے۔ (۳) مقتدی لوگ تشہد میں التحیات ، درود شریف اور دعا نہیں پوری کرسکتے ہیں او رامام صاحب بہت جلد نماز پوری کردیتے ہیں۔ کیا مقتدی لوگ التحیات، درود شریف اوردعا پڑھنے کے پابند ہیں یا ان کو امام صاحب کے ساتھ نماز ختم کردینی چاہیے؟