• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 40413

    عنوان: روزہ کا کفارہ

    سوال: فرض روزہ کی حالت میں غیر شادی شدہ نوجوان اپنی شرم گاہ سے کھیلے اور اس حالت میں منی کود کر باہر آجائے اور پھر وہ اسی حالت میں روزہ پورا کرلے یعنی افطار تک کھانے پینے سے باز رہے تو ایسی صورت میں اسکا کیا کفارہ ھوگا؟

    جواب نمبر: 40413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1194-750/L=8/1433 رمضان یا غیر رمضان میں مشت زنی کرنا حرام ہے، روزہ کی حالت میں اکر کوئی شخص مشت زنی کرے اور انزال ہوجائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، البتہ اس پر صرف اس روزہ کی قضا لازم ہے کفارہ واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند