• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 40973

    عنوان: روزہ کی حالت میں معمولی آپریشن

    سوال: آیا روزہ کی حالت میں معمولی آپریشن کروانے سے روزہ برقرار رہتا ہے؟ جس میں خون بھی ضائع ہونے کا اندیشہ ہو مگر اتنا نہیں کہ جان کو خطرہ لاحق ہو۔

    جواب نمبر: 40973

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1339-1340/M=9/1433 روزے کی حالت میں آپریشن کرانا مفسد صوم نہیں ہے، بشرطیکہ معتاد راستے سے کوئی چیز اندر نہ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند