• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 40924

    عنوان: روزہ کی حالت میں شوگر انسولین انجکشن لینا کیسا ہے؟

    سوال: مجھے آپ سے اس مسئلہ کی تحقیق مطلوب ہے کہ میں شوگر کا مریض ہوں اور مجھے صبح و شام انسولین انجکشن لینی ہوتی ہے، اگر سحری میں وقت کم ہونے کی وجہ سے انسولین انجکشن جو پیٹ میں کھال (چمڑی) کے نیچے تک پہنچائی جاتی ہے، روزہ رکھ لینے (سحری بند کرلینے) کے بعد لگانا کیسا ہے؟ جب کہ نہ لگانا صحت کے لئے نقصان کا سبب بھی ہو؟

    جواب نمبر: 40924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1426-1058/D=9/1433 انجکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا اس لیے سحری بند کرنے (وقت ختم ہونے) کے بعد بھی لگاسکتے ہیں اور وقت کے اندر اندر لگالیں تو زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند