• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 40962

    عنوان: ختم قرآن كے موقعے پر مٹھائی

    سوال: رمضان میں تراویح میں تکمیل قرآن کے موقع پر مسجد کی انتظامیہ مصلی سنانے اور سننے والوں کو جو میٹھائی اور پیسے دیتے ہیں، کیا یہ لینا دینا جائز ہے؟براہ کرم، صراحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 40962

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1364-1367/M=9/1433 تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قرآن سنانے ارو سننے والے حافظ اور سامع کو پیسے دینا اور لینا ناجائز ہے اور مسجد کے فنڈ سے میٹھائی تقسیم کرنا بھی غلط ہے، ان امور سے بچنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند