• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 60419

    عنوان: رمضان میں روزہ ہو تو کیا ان درج ذیل وجہ سے روزہ ٹوٹ سکتاہے؟ (۱) آنکھ میں دوا ڈالنے سے (۲) کان میں دو ڈالنے سے (۳) ناک میں دو ڈالنے سے

    سوال: رمضان میں روزہ ہو تو کیا ان درج ذیل وجہ سے روزہ ٹوٹ سکتاہے؟ (۱) آنکھ میں دوا ڈالنے سے (۲) کان میں دو ڈالنے سے (۳) ناک میں دو ڈالنے سے

    جواب نمبر: 60419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 945-945/M=9/1436-U آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، ناک میں اگر دوا ڈالی اور وہ جوف دماغ تک پہنچ گئی تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند