• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 161962

    عنوان: سفر اور امتحان کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟

    سوال: حضرت، میں ایک میڈیسن (ایم بی بی ایس) کا طالب علم ہوں اور اسپین میں رہائش پذیر ہوں۔ میرا آپ سے سوال ہے کہ اس سال میرا سالانہ امتحان رمضان میں پڑ رہا ہے ، امتحان کا سینٹر میری رہائش سے تقریباً ۱۰۰/ کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر ہے اور مجھے امتحان والے دن ہی اُدھر جانا ہوگا کسی ٹرین کے ذریعہ۔ اب گرمی، سفر اور امتحان کے پیش نظر کیا میں اپنا روزہ چھوڑ سکتا ہوں؟ اور بعد میں قضاء بھی کر لوں گا ان شاء اللہ۔ میرے ٹوٹل سات امتحان ہیں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 161962

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1238-1036/L=9/1439

    اگر امتحان کی جگہ مسافتِ سفر پر ہے اور وہاں پندرہ دن کے قیام کی نیت نہیں ہے تو روزہ چھوڑنے کی گنجائش ہے تاہم اگر زیادہ مشقت نہ ہو تو روزہ رکھ لینا بہتر ہے۔ قال تعالی: وأن تصوموا خیراً لکم الآیة․ وفی الدرالمختار: ویندب لمسافر یصوم لآیة․․ (الدر المختار: ۳/۴۰۵ط: زکریا دیوبند) وفیہ أیضاً:لمسافر سفراً شرعیاً ولو بمعصیة․․․الفطر․(الدرالمختار:۳/۴۰۳ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند